ساہیوال/چیچہ وطنی(ایس این این) گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول89۔بارہ ایل کی نویں جماعت کی طالبہ کورونا ویکسین لگانے سے بے ہوش ہو گئی جسے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ۔طالبہ فوزیہ بشیر کو کورونا ویکسین کی ڈوز آج سکول میں ایک ٹیم نے لگائی تو بچی اچانک بے ہوش ہو کر گر گئی اور بچی کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر ساہیوال شفٹ کر دیا گیا جہاں ایمر جنسی میں آکسیجن لگائی گئی ہے ۔ورثاء نے ویکسین کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
