ساہیوال، کمسن بچوں سے زیادتی کا بڑا اسکینڈل منظر عام پر آگیا

ساہیوال(ایس این این)قساہیوال میں کمسن بچوں سے زیادتی کا بڑا سکینڈل سامنےآیا ہے۔تھانہ فرید ٹاؤن پولیس نے چار ملزمان طارق، ریاست، آصف اور احتشام کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے موبائل فونز سے بچوں سے زیادتی کی 46 ویڈیوز برآمد کرلیں ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گھر سے بھاگے ، بھیک مانگنے اور سکول سے بھاگے ہوئے بچوں کو زبردستی اپنے میرج سینٹر پر لے جاتے تھے اور ان کو زیادتی کا نشانہ بناتے تھے۔پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں