ساہیوال، 5 لڑکیوں سے زیادتی، 3 افراد اغواء

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال میں پانچ لڑکیوں سے جنسی زیادتی،دوخواتین،ایک مردکواغواء کرلیاگیا۔واقعات کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر99/9ایل کی رہائشی بھٹہ مزدور(ب)گھرمیں اکیلی تھی کہ اس کا رشتہ دارشاہد آگیاجس نے نشہ آورکوک بوتل پلاکربیہوش کردیااوراس کواٹھاکراپنے گھرلے گیاجہاں زیادتی کرتارہا،(ب) کوجب ہوش آیاتووہ برہنہ حالت میں پڑی تھی جبکہ ملزم اس کے ساتھ زناء حرام کاری کرنے میں مصروف تھاجوخاتون کی چیخ وپکارپرفرارہوگیا۔گاؤں35/12ایل میں طالبہ (ع)گھرمیں سوئی ہوئی تھی کہ رات کے اندھیرے میں ملزم یاسردیوارپھلانگ کر گھرمیں داخل ہوگیااورزیادتی کرنے لگاکر(ع)نے شورمچانے کی کوشش کی توملزم نے پستول کی نالی اس کے منہ میں ڈال دی،لڑکی بچاؤ کیلئے ہاتھ پاؤں مارتی رہی جبکہ ملزم متواترپستول منہ میں ڈال کر زناء حرام کاری کرتارہااسی دوران (ع)کی والدہ نے ملزم کو پکڑلیاجومحلہ داروں کے اکٹھے ہوجانے پر اسلحہ لہراتاہوافرارہوگیا۔موضع روشہ شہانی میں (ن)گھرمیں سورہی تھی عرفان اپنے ساتھی وسیم کے ساتھ مل کر (ع)کامنہ بندکرکے زیادتی کیلئے نامعلوم جگہ پرلے گیااوردوگھنٹوں بعداسے نیم بیہوشی کی حالت میں گھرکے قریب پھینک کرفرارہوگیا۔گاؤں134/9ایل میں 10سالہ (ع)کوملنگ بوٹاسرمیں چوٹ مارکرکسی نامعلوم جگہ پر لے گیااوراسکے ساتھ زناء بالجبرکیا۔گاؤں 106/7آرمیں محمدارشادکی بھتیجی نجمہ بی بی کو گھرسے خضرنے اپنے 6 ساتھیوں جبکہ 55/5ایل میں زرینہ بی بی کو گھرسے محمدجبارنے اپنے 9ساتھیوں کی مددسے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔علاوہ ازیں 116/9ایل میں سپرے کی خریداری کیلئے جانیوالے نیازاحمدکو نامعلوم ملزموں نے اغواء کرلیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں