ساہیوال، شادی شدہ عورت سے زیادتی، ملزم کا منہ کالا کر دیا گیا

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک56۔فائیو ایل میں ایک شادی شدہ نوجوان لڑ کی نورین بی بی سے اسلحہ کے زور پر زبر دستی زیادتی زمیندار کے خلاف مقدمہ درج کرلئے گئے۔لڑ کے شور پردیہاتیوں نے پکڑ کر منہ کالا کر کے گاؤں میں گھمایا ملزم گرفتار۔منہ کالا کر نے والے پانچ افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسی چک کے زمیندار محمد یٰسین جھکڑ رات 2بجے کاشتکار محمد وقاص کے گھر زبر دستی دا خل ہو کر اسکی مہمان آئی ہوئی نوجوان شادی شدہ بہن نورین کو پستول دکھا کر کمرہ میں لے گیا اورزبر دستی آبرو ریزی کی نورین کے شور پر بھائی محمد وقاص جاگ اٹھا لڑ کی کو بر ہنہ حالت میں چھوڑ کر ملزم فرار ہونے لگا تو محمدوقاص،شعیب اور عمر دراز نے قابو کر لیا اور محمد یٰسین کا منہ کالا کر کے گائوں میں جلوس کی شکل میں گھمایا۔پولیس یوسف والہ نے محمد وقاص کی مد عیت میں مقدمہ376اور456 ت پ درج کر لیا اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔دریں اثناء : پولیس یوسف والہ نے منہ کالا کر کے گھمانے پر متا ثرہ لڑ کی کے بھائی محمد وقاص،شعیب ،عمر دراز،فیاض کالی اور بخشایا کے خلاف منصور خالد سب انسپکٹر کی مد عیت میں 5ملزموں کے خلاف مقدمہ 148,355اور149 ت پ درج کر کے پانچوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں