ساہیوال، خواجہ سرا سے زیادتی، ملزم گرفتار

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کے نواحی گاؤں 85سکس آر میں ایک خواجہ سرا رمیض لکی کو کار سوار تین مسلح افراد نے اغوا کر لیا اور جبرا زیادتی مقدمہ درج ایک گرفتار کرلیا گیا۔واقعات کے مطابق ظہیر سٹی کا خواجہ سر رمیض لکی میاں چنوں میں ایک پروگرام کے بعد واپس اپنے گھر آیا تو رات12بجے کار میں سوار ایم زمیندار کا بیٹا کاشف علی جٹ،عقیل آفتاب اور وقاص آگئے اور اسے زبر دستی کار میں ڈال کر لے گئے اور نور شاہ کچا روڈ پر لے جا کر کھیت میں جبرا زیادتی کی اور سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے ۔پولیس فرید ٹاؤن نے رمیض لکی کی مد عیت میں مقدمہ377ت پ درج کر کے ایک ملزم کاشف علی جٹ کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں