ساہیوال، گھریلو جھگڑے، 4 افراد نے خودکشی کر لی

ساہیوال(ایس این این) لو میرج ،گھریلو تنازعات اور خاوند سے جھگڑ کر دو لڑکیوں اور دو نوجوانوں نے زہر پی کر خود کشی کر لی چار جاں بحق ہوگئے۔نواحی چک63۔جی ڈی میں والدین کا لو میرج سے انکار کر نے پر 23سالہ نوجوان ذو الفقار نے زہر پی کر خود کشی کر لی۔محمد جعفر کے بیٹے نے والدین سے اپنی پسند کی شادی کے لئے ضد کی اور انکار پر زہر پی لیا۔گاؤں 87 نائن ایل میں محمد علی کی 22سالہ بیٹی انعم نے والدین سے جھگڑ کر زہر پی کر خود کشی کر لی ۔ڈجکوٹ فیصل آباد سے مہمان آئے ہوئے 45 سالہ محمد لطیف کے بیٹے محمد اشرف نے زہر پی کر خود کشی کر لی ۔عارف والہ کے رشید احمد کی35سالہ بیوی سونیا نے گھریلو تنازعہ پر خاوند سے جھگڑ کر زہر پی لیا ۔ذو الفقار ،انعم،محمد اشرف اورسونیا کو بے ہوشی کی حالت میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا مگرچاروں نے ایمر جنسی اور میڈیکل وارڈ میں دم توڑ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں