ساہیوال، کورونا کے وار جاری، 30 مشتبہ مریض ہسپتال میں داخل

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کورونا آئسولیشن وارڈ میں30نئے مریض کرونا کے مشتبہ منتقل کئے گئے ہیں جن میں9کا کورونا پازیٹو آیا ہے ۔جبکہ میڈیکل وارڈ میں کرونا کے 11مشتبہ مریض بھی منتقل کئے گئے ہیں اور انھیں میڈیکل وارڈ میں ایک حصہ میں آئسو لیٹ کر دیا گیا ہے۔ کرونا سے ایمر جنسی آئسولیشن وارڈ میں 32مریض جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ میڈیکل وارڈوں میں34مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں