ساہیوال، ممانی بھانجی سے اجتماعی زیادتی

ساہیوال(ایس این این) نواحی گاؤں 156۔نائن ایل میں ممانی ا ور بھانجی سے اجتماعی زیادتی ،پولیس کمیر نے مقدمہ درج کر لیا ،دو ملزم گرفتارکر لیے گئے ۔واقعات کے مطابق 156۔نائن ایل کے ٹھیکیدار وریام خاں رات کو گھر سے باہر اپنے رقبہ پر کھیتوں کو پانی لگوانے گئے ہوئے تھے کہ پستولوں سے مسلح چار افراد زمیندار محمد شفیق ، چو ہدری عمران اشرف اور دو نامعلوم زبر دستی گھرمیں گھس گئے اور پستول دکھا کر بیک وقت فر زانہ اور اسکی بھانجی انور بی بی کی جبرا آبرو ریزی کی اور دیگر ملزم پہرہ دیتے رہے اور فرارہوگئے۔دونوں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم فرار ہو گئے۔پولیس کمیر نے ٹھیکیدار وریام خاں کی مد عیت میں مقدمہ 376 ت پ درج کر کے دو ملزموں محمد شفیق اور عمران کو گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں