ساہیوال، چارہ کاٹنے کا تنازعہ، 2 افراد قتل

ساہیوال(ایس این این) نواحی گاؤں مہناں والا دا خلی میرن شاہ میں چارہ کاٹنے کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے دو سگے بھائیوں کو قتل 5خواتین سمیت8افرادکو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا زخمیوں میں چار کی حالت نازک ہے۔ واقعات کے مطابق سکندر کے بیٹے حسنین کا چارہ کاٹنے پر اپنے پڑوسی ایمی سے جھگڑا ہو گیا اور دونوں نے ایک دوسرے سے گالی گلوچ کی ۔جس پر مشتعل ہو کر ایمی وغیرہ آتشی اسلحہ سے مسلح ہو کر آگئے جب حسنین اور اسکا بھائی عدنان چارہ کاٹنے کے لئے آئے تو گو لیاں مار کر دونوں کوقتل کر دیا جبکہ تیسرا بھائی صفدر کزن،صدی احمد ،ساجد علی 27سالہ،راجن بی بی30سالہ،بھگاں22سالہ،نادیہ20سالہ،صاحب بی بی 29سالہ اور حلیماں 50سالہ چیخ و پکار کر تے ہوئے آئے تو ملزموں نے گولیاں مار کر انہیں بھی شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نور شاہ نے زخمیوں کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال دا خل کرا دیا جبکہ دونوں لاشوں کو پوسٹ ماڑٹم کے لئے مر دہ خانے منتقل کر دیا ۔ زخمیوں میں صفدر سمیت چار کی حالت نازک ہے پولیس نور شاہ نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں