ساہیوال، نیو چوہدری بس سروس نے ایک اور جان لے لی

ساہیوال(ایس این این) پاک پتن چوک میں نیو چو ہدری کمپنی کی بس میں سوار ہونے کی کوشش کر نے والے طالب علم کو کنڈیکٹر کے دھکا دینے سے طالب علم بس تلے آکر ہلاک ،طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق سمندری کا ایک طالب علم 18سالہ احتشام سمندری سے مقامی کالج میں ڈسپنسر کلاس کے پیریڈ کے بعد واپس سمندری جانے کے لئے پاک پتن چوک میں کھڑا تھا کہ نیو چو ہدری بس کی آمد پر احتشام نے بس میں سوار ہونے کی کوشش کی لیکن کنڈیکٹر نے دھکا دے کر گرا دیا ۔جس پر بس کے پہیے تلے آکر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس غلہ منڈی نے مو قع پر پہنچ کر مسافر بس قبضہ میں لے لی تاہم کنڈیکٹر ڈرائیور حادثہ کے بعد فرارہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں