ساہیوال، فرید ٹاؤن میں سرکاری ڈاکٹر پر فائرنگ

ساہیوال(ایس این این) فرید ٹاؤ ن قبرستان کے گیٹ پر دو موٹر سائیکل سوراوں نے ڈاکٹر واصف مشتاق کو گولی مار دی گئی۔واقعات کے مطابق ڈاکٹر واصف مشتاق چک150۔نائن ایل میں ڈیوٹی سے واپس اپنی کار 758۔اے سی ٹی میں فرید ٹاؤن جارہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے رکنے کا اشارہ کیالیکن ڈاکٹر نے کار نہ روکی۔تو ملزموں نے گولی مار دی ۔ڈاکٹر واصف مشتاق کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال دا خل کرا دیا جہاں ڈاکٹرو اصف مشتاق کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔پولیس فرید ٹاؤن نے دو نامعلوم ملزموں کے خلاف ڈاکٹر کے چچا حامد علی کی مد عیت میں مقدمہ 324اور34ت پ درج کر لیا ہے۔ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں چل سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں