ساہیوال، کار سوار میاں بیوی لُٹ گئے

ساہیوال(ایس این این) دن دہاڑے نیو فیصل آباد بائی پاس چوک میں چک92۔سکس آر کے کار سوار میاں بیوی کو تین ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر لوٹ لیا ۔چک92۔سکس آر کا زمیندار میاں طارق اپنی بیوی کے ہمراہ کار نمبر2818۔ایل ای اے میں ساہیوال شہر کورونا ویکسین لگوانے ساہیوال کلب سینٹر جا رہے تھے کہ تین موٹر سائیکل سوارڈاکوؤں نے روک کر نقدی12ہزار روپے،دو لاکھ روپے کے زیورات اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس فرید ٹاؤن نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں چل سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں