ساہیوال، آٹھ افراد کا ہیڈ کانسٹیبل پر حملہ

ساہیوال(ایس این این) پاک پتن چوک میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل راحیل اقبال پر آٹھ مسلح افراد کا حملہ تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا ۔ہنگامہ آرائی پر پولیس کا چھاپہ پولیس نے تین افراد گلفام،ذیشان اور علی رضا قریشی کو گرفتار کر لیا جبکہ نعمان، حسن،فیصل اور عدنان فرار ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل جو کہ لاہور میں تعینات ہے اس کی موٹر سائیکل نعمان سے ٹکرا گئی جس پر گلفام مشتعل ہو گیا اور اس نے اپنے ساتھیوں کو بلا کر پولیس ھیڈ کانسٹیبل پر دھاوا بول دیا ۔ڈندوں اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا ور پاک پتن چوک میدان جنگ بن گیا ۔جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر لاٹھی چارج کر کے ہنگامہ آرائی کر نے والے افراد کو منتشر کر دیا اور تین کو گرفتار کر لیا۔ زخمی ہیڈ کانسٹیبل راحیل اقبال کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں