ساہیوال(ایس این این) نواحی چک71۔فائیو ایل میں مویشیوں کو چارہ ڈالنے کے تنازعہ پر بڑے بھائی شاہد نے چھوٹے بھائی زاہد کو چھرا گھونپ کر ہلاک کر دیا اور فرار ہوگیا۔واقعات کے مطابق کاشتکار شاہد کا چھوٹا بھائی زاہد مویشیوں کو چارہ ڈالنے نہ گیا تو بڑے بھائی شاہد نے چھوٹے زاہد کی سر زنش کی. زاہد نے تلخ جواب دیا ۔جس پر شاہد مشتعل ہوگیا اور زاہد کوچھرا گھونپ دیا جس سے زاہد مو قع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس یوسف والہ نے مو قع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے لی اور پو سٹ مارٹم کے لئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی اور مزیدتفتیش جاری ہے۔تاہم ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا۔
