ساہیوال(ایس این این) لائیسنس کینسل ہونے کے باوجود ڈاکٹر کی پریکٹس جاری. بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں. ساہیوال میں بچوں کا ڈاکٹر عاصم اکرام اور ڈاکٹر صائمہ اسلم پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے لائیسنس کینسل کیے جانے کے باوجود پرائیویٹ پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں. ذرائع کے مطابق سیشن کورٹ ساہیوال نےسلور جوبلی ہلال احمر ہسپتال میں عاصم اکرام اور صائمہ اسلم کی جانب سے بچی کے علاج میں غفلت برتنے اور بچی کی موت پر دونوں کو ذمہ دار قرار دیا تھا. پاکستان میڈیکل کمیشن نے اس ضمن میں دونوں کے لائینسس کینسل کر رکھے ہیں پھر بھی دونوں دھڑلے سے اپنئ پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں. ساہیوال کے سنجیدہ حلقوں نے دونوں ڈاکٹرز پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے.
دیکھیے دونوں ڈاکٹرز کے بارے میں پی ایم سی کا فیصلہ
