ساہیوال، خاتون سے دھوکا بازی، 10 لاکھ روپے کا فراڈ

ساہیوال(ایس این این) پولیس سول لائن نے جعل سازی اور دھوکہ دہی سے مکا ن دینے کا جھانسہ دے کر دس لاکھ روپے ہڑپ کر نے کے الزام میں تین فراڈیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایک بیرون ملک مقیم کی بیوی خالدہ بی بی کو3مر لہ کا تعمیر شدہ مکان بیس لاکھ روپے میں دینے کا معا ہدہ کر کے 15دسمبر2020کو معاہدہ کر لیا اور دس لاکھ روپے لیکر محمد ریاض ساہو،منظور احمد بلوچ اور محمد اکرم نے جعلی اقرار نامہ لکھ کر دے دیا اور رقم ہڑپ کر لی مکان کی ملکیت کسی اور کی پائی گئی جس پر پولیس نے عدالت کے حکم پر خالدہ بی بی کی مد عیت میں تینوں ملزموں کے خلاف مقدمہ 468,467,420,419اور471 ت پ درج کر کے محمد ریاض ساہو کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں