ساہیوال، جہازگراؤنڈ میں سرکاری ٹیوب ویل خراب، پانی کی قلت

ساہیوال(جنرل رپورٹر)میٹرو پو لیٹن کارپوریشن ساہیوال کے علاقہ جہاز گراؤنڈ میں سرکاری ٹیوب ویل خراب ہونے کی وجہ سے شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، گزشتہ 15 دن سے جہاز گراؤنڈ کو پانی فراہم کرنے والا ٹیوب ویل خراب ہونے کے باعث گھروں میں پانی کی ترسیل منقطع ہو چکی ہے. جس سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئےہیں.. سیٹیزن پورٹل پر شکایت کے باوجود تاحال ٹیوب ویل ٹھیک نہیں کیا گیا.اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن کے حکام اس ٹیوب ویل کی بحالی کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھا رہے،اگر مسئلے کا مستقل حل نہ نکالا گیاتو ڈی سی آفس کے باہر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں