ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میں ایک نوجوان،ایک22سالہ دوشیزہ اور تین شادی شدہ لڑکیوں نے خود کشی کر لی. لڑکیوں نے اپنے شوہروں سے جھگڑ کر کالا پتھر زہر پی کر خود کشی کی۔ تفصیلات کے مطابق چک 70۔فور آر کے29سالہ محمد شفیق نے والدین سے جھگڑ کر کالا پتھر زہر پی کر خود کشی کر لی ۔چک87۔نائن ایل کے محمد علی کی بیٹی22سالہ انعم علی، قبولہ کے محمد عباس کی نئی نویلی دولہن منیشا16سالہ،107سیون آر کے علی کی16سالہ بیوی حمیرا،چک135۔نائن ایل کے مزمل کی28سالہ بیوی انعم مزمل اور پاک پتن سے آئی ہوئی نور احمد کی35سالہ بیوی مسرت بی بی نے گھریلو تنازعات پرپنے شوہروںسے جھگڑ کر کالا پتھرزہر پی لیا ۔جس پر نوجوان اور چاروں لڑکیوں محمدشفیق،انعم مزمل،حمیرا ،انعم علی اور مسرت بی بی کو بے ہوشی کی حالت میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں پانچ نے دم توڑ دیا۔
