اوچ شریف، دو بسوں میں خوفناک تصادم دو نوں ڈرائیورجاں بحق

اوچ شریف: اوچ شریف کے قریب قومی شاہراہ پر دو بسوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے جس میں دونوں بسوں کے ڈرائیورز موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے قریب قومی شاہراہ پر دو بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوں ڈرائیورز جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حادثے کے فوری بعد دونوں بسوں میں آگ بھڑک اٹھی اور مسافر کھڑکیاں توڑ کر باہر نکلنے کی کوشش کرتے رہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈز کی گاڑیاں موقع پر پہنچی اور بسوں میں پھنسے مسافروں کو نکال لیا ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال بھی منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تصادم پاکستان کوچ نمبر جے بی 8065 اور ڈائیوو بس جے بی 0575 کے درمیان ہوا۔ ایک بس راولپنڈی سے کراچی، دوسری کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں