چیچہ وطنی، ڈنمارک کی 70 سالہ خاتون کی 30 سالہ نوجوان سے شادی

چیچہ وطنی(ایس این این) دل ہونا چاہیدا جوان، عمراں وچ کی رکھیا. ڈنمارک کی ستر سالہ بڑھیا دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر 30 سالہ نوجوان سےشادی کے لیے چیچہ وطنی پہنچ گئی. دونوں کا نکاح سادہ تقریب میں پڑھا دیا گیا. نئی ازدواجی زندگی پر دولہا دلہن دونوں خوش. تفصیل کے مطابق ڈنمارک کی رہائشی 70 سالہ خاتون کوچیچہ وطنی کے رہائشی 30 سالہ محمد معروف سے ملایشیا میں عشق ہوا اور دونوں ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔محمد معروف ملائشیا میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس پاکستان اپنے گھر چیچہ وطنی آگیا تو دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر 70 سالہ کرسٹن بھی اسکے پیچھے پاکستان پہنچ گئ اور آج دونوں کا باقاعدہ نکاح ہو گیا ۔نکاح کی تقریب انکے گھر میں سادگی سے ہوئی ۔نکاح کے بعد کرسٹن نے اپنا نام اور مذہب تبدیل نہیں کیا ۔ کرسٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی بار پاکستان آئی ہے اور وہ معروف سے شادی کر کے خوش ہے۔دوسری جانب محمد معروف بھی خوشی سے پھولے نہیں سما رہا اسکا کہنا تھا کہ ہماری پہلی ملاقات ملائشیا میں ہوئی تھی جب میں پڑھنے کے لیئے وہاں گیا تھا۔ شادی کہ بعد کرسٹن واپس ڈنمارک چلے جائے گی میں یہی پاکستان میں رہوں گا۔ اور کرسٹن 3 یا 4 ماہ بعد پاکستان آیا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں