ساہیوال، کتے کی شکل والی چمگادڑوں کی یلغار

ساہیوال(ایس این این) نواب شاہ سندھ کے بعد ساہیوال میں بھی کتے کی شکل والی ہزاروں چمگادڑوں کی یلغار.انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع نواب شاہ میں کتے کی شکل والی ہزاروں چمگادڑوں نے سینکڑوں افراد کو زخمی کر کے ساہیوال کا رخ کر لیا ہے کمشنر ہائوس کے گیٹ نمبر2اور محکمہ انہار کے دفاتر کے سینکڑوں پرانے درختوں کو مسکن بنا لیا ہے ۔چمگادڑوں کی یلغار کے بعد محکمہ انہار کے ملازمین اور کمشنر ہائوس کے مکینوں نے بھی اپنے آپ کو محفوظ مقامات پر منتقل کرناشروع کر دیا ہے ۔ انتظامیہ کی طرف سے چمگادڑوں کے انسانوں پر حملے کے خدشہ کے پیش نظر انتظامیہ کی خاموشی باعث تعجب ہے، یہ خونخوار چمگادڑیں محکمہ انہار کے دفاتر کے علاوہ گورنمنٹ کالج کے قدیمی در ختوں پر بھی مسکن بنا رہی ہیں جو کہ ایک بہت بڑے خطرے کی گھنٹی ہے۔انتظامیہ کو فوری طورپر اس کا نوٹس لینا چا ہئے اور ساہیوال کے شہریوں کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں