ساہیوال(بیورورپورٹ)ماڈل کورٹ نے قتل وبدفعلی کے مقدمہ کافیصلہ سنادیا،ایف ایس سی کے طالب سے بدفعلی کے بعد قتل کرنیوالے درندہ صفت ملزموں کو عمرقیداورجرمانہ کی سزا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج ساہیوال عبدالغفور نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے نواحی گاؤں چک نمبر89/6-Rکے رہائشیوں ذیشان عر ف شانی اورعلی رضاعرف ٹوکااورچک نمبر93/6-Rکے رہائشی محمدعباس عرف عباسوکوعمرقید اورپانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی۔2020میں ملزم الحرم سٹی ساہیوال کے رہائشی ایف ایس سی کے طالب علم 17سالہ محمدمسعود فریدکوکبوتردلانے کے بہانے ورغلاپھسلاکر اپنے گھرلے گئے اوربدفعلی کے بعداپناگناہ چھپانے کیلئے نعش کھیتوں میں پھینک کر فرارہوگئے تھے۔پولیس نے جدیدسائنٹفک طریقہ تفتیش کے ذریعے ملزموں کو گرفتارکرکے شناخت پریڈکروائی جبکہ ملزموں نے اعتراف جرم بھی کرلیاتھا۔
