ساہیوال ، نوکری کا جھانسہ،پبلک سروس کمیشن اہلکار کے خلاف مقدمہ

ساہیوال(ایس این این) انٹی کر پشن ساہیوال سر کل نے پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور کے اسسٹنٹ عمر فاروق کے خلاف پولیس سب انسپکٹر کے امیدوارسی6 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چک7۔چودہ ایل کے محمد ضیاء ء الرحمن ڈوگر نے 2017میں پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور میں سب انسپکٹر بھر تی کیلئے امتحان دیا جو کہ امیدوار نے پاس کر لیاتو آئی جی کے آفس میں نا م بھیجنے کا جھانسہ دے کر اسسٹنٹ(ہیڈ کلرک) پبلک سروس کمیشن لاہور عمر فاروق نے 6لاکھ روپے رشوت لے لی اور نام بھیجنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیتا رہا اور رقم ہڑ پ کر لی ۔ڈائریکٹر بابر رحمن وڑائچ کے حکم پر انکوائری کے بعد سر کل آفیسر انٹی کر پشن خواجہ عابد صغیر نے ملزم عمر فاروق کے خلاف مقدمہ 161 ت پ اور5.2/47 پی سی اے محمد ضیاء الرحمن دوگر کی مد عیت میں درج کر لیا ہے ۔ ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں