ساہیوال، کوٹ الہ دین سے 2 بچیاں اغوا

ساہیوال(ایس این این) کوٹ الہ دین نمبر2سے ایک ورکشاپ مالک محمد رمضان کی دو کمسن طالبات بچیوں کواغوا کر لیا گیا۔واقعات کے مطابق محمد رمضان کی دونوں بچیاں سدرہ16سالہ اور لیزا14سالہ طالبات گھر پر کام کاج میں مصروف تھیں کہ آتشیں اسلحہ سے مسلح 5افراد فر حان،آصف ،حبیب اور انکے دو نا معلوم ساتھی موٹر سائیکلوں پر آگئے اور اسلحہ کے زور پر زبر دستی دونوں طالبات کو اغوا کر کے فرار ہو گئے۔پولیس غلہ منڈی نے محمد رمضان کی مد عیت میں پانچ ملزموں کے خلاف مقدمہ365 ۔بی ت پ درج کر لیا ابھی تک طالبات بازیاب نہیں ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں