ساہیوال، نشہ کے عادی باپ نے ڈیڑھ سالہ بیٹا بیچ ڈالا

ساہیوال(ایس این این) مسلم ٹاؤن ساہیوال میں نشہ کے عادی گونگے نے ڈیڑھ سالہ بیٹے ابرار حسین کو اغوا کر کے فروخت کر دیا مقدمہ درج کرلیا۔واقعات کے مطابق مسلم ٹائون کا دلاور حسین گونگا نشے کا عادی تھا اور اس نے اپنے باپ دلبر حسین سے نشہ کے لئے رقم مانگی تو اس نے رقم دینے سے انکار کر دیا جس پر دلاور حسین گونگا نے اپنی نشہ کی عدت کو پورا کر نے کے لئی20جون 2021کو اپنے کمسن ڈیڑھ سالہ بیٹے کو علی شان کے ہمراہ اغوا کر کے شور کوٹ کے ریحان کے ذریعے فروخت کر دیا ۔جب بچے کا دادا پولیس کے پاس مقدمہ درج کرانے کے لئے گیا تو پولیس غلہ منڈی نے مقدمہ درج کر نے سے انکار کر دیا ۔جس پر دا دا دلبر حسین نے عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کر دی ۔اورعدالت کے حکم پر پولیس غلہ منڈی نے ایک ماہ پانچ یوم کی تاخیر سے مقدمہ دادا دلبر حسین کی مد عیت میں 363 ت پ درج کر لیا ۔ایف آئی آر میں دا دا نے انکشاف کیا ہے کہ دلاور حسین گونگا نے اس سے قبل اپنے بڑے بیٹے احمد کو بھی فروخت کر دیا تھا اور دادا نے ایک لاکھ روپے کی ادائیگی کے بعد پوتا واپس لیا تھا ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا اور نہ ہی بچہ بازیاب ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں