ساہیوال(ایس این این) گنج شکر کالونی میں ایک22سالہ شادی شدہ خاتون حفصا کو اسکے خاوند نے خنجروں کے وار کر کے فرارہونے میں کامیاب حفصا کو شدید زخمی حالت میںسول ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔تفصیلات کے مطابق ارشاد احمد کی بیٹی حفصااپنے خاوند نعیم مردانہ سے ناراض ہو کر اپنے چچاسکول ٹیچر ایاز احمد کے گھر آئی ہوئی تھی کہ اسکا خاوند نعیم مردانہ اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ خنجر اور پستول سے مسلح ہو کر گھر میںزبر دستی گھس گئے اور خنجروں کے وار کر کے حفصا کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر دونوں ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے ۔پولیس فرید ٹاؤن نے اس قاتلانہ حملے کے بعد مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔
