ساہیوال، طالب علم کے قتل کا معمہ حل، بہنوئی قاتل نکلا

ساہیوال(ایس این این) پولیس فرید ٹاؤن نے شادمان ٹائون سے طالب علم علی حیدر کے اغوا اور قتل کا معمہ حل کر کے ملزم نعمان کو گرفتار کر لیا ملزم مقتول کا بہنوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چک71۔فور آر کی فر زانہ اپنے بچوں کو تعلیم کے لئے ساہیوال لیکر آئی ہوئی تھی کہ7اپریل کو جب اسکابیٹا طالب علم علی حیدر موٹر سائیکل ہونڈا بلا نمبری پر مارکیٹ جانے کیلئے گھر سے نکلا تو نا معلوم ملزموں نے اغوا کر کے قتل کر دیا اور لاش بر ساتی نالہ میں پھینک کر فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ 302,365 ت پ درج کر کے تفتیش کی اور ساڑھے تین ماہ بعد قتل کا سراغ لگا لیا ملزم نعمان نے گرفتاری کے بعد اقبال جرم کر لیا اور موٹرسائیکل بر آمد کر لی ملزم پر ایک موٹر سائیکل کے خرد برد کا بھی الزام تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں