ساہیوال، چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک 73۔فائیو ایل شمالی میں ٹرو کو بھائی نے بڑے بھائی محمد ادریس بٹ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔واقعات کے مطابق اسی چک کے محنت کش محمد ادریس بٹ اور اسکے چھوٹے بھائی محمد قاسم بٹ کے در میان عید کے روز معمولی بات پر تکرار ہوئی اور بڑے بھائی نے سمجھایا جس پر ملزم مشتعل ہو گیا ۔عید رات کو محمد ادریس بٹ مویشیوں کے احاطہ میں جا کر سو گیا تو ٹرو کی صبح 6بجے ملزم محمد قاسم بٹ پسٹل سے مسلح ہو کر احاطہ میں دا خل ہوا اور بھائی گولی مار کر فرار ہو گیا۔پولیس یوسف والہ نے مقتول کی بیوہ آمنہ بٹ کی مد عیت میں مقدمہ چھوٹے بھائی محمد قاسم بٹ کے خلاف 302 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تاہم ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں