ساہیوال، مقدمے بازی پر فائرنگ، 2 بھائی قتل

ساہیوال (ایس این این) ٹینکی چوک کمیر میں ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے دو افراد گرفتار کرلئے گئے۔واقعات کے مطابق چک نمبر 79-5R کے شوکت اور علی عمران کا محمد عمر اور محمد عباس دو بھائیوں سے مقدمے بازی چلی آرہی تھی۔ اور مقدمہ میں گرفتار ہو کر محمد عباس جیل میں تھا جس کی چند روز قبل عدالت سے ضمانت ہوگئی تھی ۔جس کا ملزمان کو بڑا رنج ہوا ۔ بدھ کی رات گیارہ بجے دو موٹر سائیکلوں پر شوکت علی ، علی عمران ، ذاکر حسین اور نذیر حسین آتثی اسلحہ ریپیٹر گن اور کاربین سے مسلح ہو کر آگئے اور آتے ہی ہوٹل پر بیٹھے دونوں بھائیوں محمد عمر اور محمد عباس کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کمیر نے مقتولین کی ہمشیرہ نسیم اختر کی مدعیت میں مقدمہ 302 اور 34 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اور دو ملزمان شوکت اور نذیر حسین کو گرفتار کرلیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں