ساہیوال، خواجہ سراؤں کی گاڑی پر فائرنگ، لیگی رہنما گرفتار

ساہیوال(ایس این این)ساہیوال میں عارفوالہ پل پر فائرنگ کرنے والا سابق لیگی چئیر مین گرفتار۔تھانہ غلہ منڈی پولیس نے لیگی چئیرمین جہاز گراؤنڈ ملک عمرفاروق کو گرفتار کرلیا۔ملک فاروق ، تین خواجہ سراؤں سمیت 8 افراد کو فائرنگ اور لڑائی جھگڑے پرگرفتار کیا گیا. ذرائع کے مطابق ملک فاروق نے خواجہ سراؤں کی گاڑی روکی اور ہوائی فائرنگ کی جس پر خواجہ سراؤں کے دوستوں اور ملک فاروق کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا ۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے موقع پر پہنچ کر دونوں پارٹیوں کو گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں