ساہیوال(ایس این این) 93۔سکس آر میں 8سالہ بچے سے بد فعلی کر تے ہوئے دوکاندار گرفتار کرلیے گئے۔واقعات کے مطابق محمد اشرف کا بھتیجا عبد الوہاب 8سالہ بازار سے سودا لینے گیا تو دوکاندار محمد عظیم نے ساتھی محمد طارق کی مدد سے کمسن بچے کو زبر دستی دوکان کا شٹر ڈائون کر کے زیادتی کر رہے تھے اور بچہ رو رہا تھا کہ دیہاتیوں نے ملزموں کو قابو کر لیا۔پولیس فرید ٹاؤن نے کمسن بچے کے چچا محمد اشرف کی مد عیت میں مقدمہ 376 ت پ درج کر کے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
