ساہیوال، حبیب ٹاؤن میں گندے پانی کا جوہڑ، گوبر کے ڈھیر

ساہیوال (ایس این این)‌ساہیوال شہر میں سول ہسپتال کے سامنے واقع حبیب ٹاؤن میں گندے پانی کا جوہڑ تعفن پھیلانے لگا.گوبر کے ڈھیر ، ماحول آلودہ ہونے سے شہری پریشان ۔ تفصیل کے مطابق سول ہسپتال ساہیوال کے سامنے واقع حبیب ٹاؤن میں سیوریج کا پانی کھلے میدان میں جمع ہوکر جوہڑ کی صورت اختیار کر چکا ہے. جگہ جگہ بھینسوں کے گوبر اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہو ئے ہیں۔جس سے ڈینگی ، ملیریا اور دیگربیماریاں پھیل رھی ہیں۔یہاں گاؤں سے منتقل ہونے والے لوگوں نے بھینسیں پال رکھی ہیں جنھیں گلیوں اور چوراہوں میں باندھ دیا جاتا ہے. منع کرنے پر بھینسوں کے مالکان دھمکیوں‌پر اتر آتے ہیں ان لوگوں کی طرف سے گوبر گٹروں میں بھی بہایا جاتا ہےجس سے علاقے کا سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہو رہا ہے۔علاقے کے مکینوں نے کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ گوبر کو فوری طور پہ اٹھوایا جائے۔اور شہر کے گلی محلوں سے بھینسوں کے فارم ختم کروائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں