ساہیوال،لیڈی ڈاکٹر اور ماں کی ملی بھگت ، نومولود بچہ قتل

ساہیوال(ایس این این) پولیس فتح شیر نے ایک نجی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر نر گس اور ماں بیٹی کے خلاف ایک زمیندار جہانزیب کے بچے کو ہلاک کر نے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔تفصیل کے مطابق چک27۔فور ایل کے جہاں زیب نے ساہیوال کے منظور کی بیٹی آمنہ سے لو میرج کی لیکن آمنہ کی ماں غلام فاطمہ اس شادی سے خوش نہ تھی اور جب آمنہ حاملہ ہوگئی اسکی ماں بچے کی پیدائش کے بہانے اپنے ہمراہ ساہیوال لے آئی اور نجی ہسپتال میں بچے کو پیدائش کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔جس پرپولیس نے بچے کے باپ جہانزیب کی مد عیت میں لیڈی داکٹر نر گس، بچے کی ماں آمنہ اور غلام فاطمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا لیکن ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں