ساہیوال، سوشل سیکیورٹی کا عہدیدار رشوت لیتے گرفتار

ساہیوال(ایس این این) انٹی کر پشن ساہیوال کی ایک ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عابد بھلہ کی قیادت میں چھاپہ مار کر پنجاب ایمپلائز اینڈ سوشل سیکیورٹی ساہیوال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد آصف کو ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق مغل سٹیل فائونڈری یوسف والہ کے مرزا عبد الرئوف کو آفیسر محمد آصف نے کہا کہ گاڑیوں کے سپئر پارٹس بناتے ہو اور ہمیں کچھ نہیں دیتے میں نے آپ کی فیکٹری سیل کر دینی ہے۔اسلئے اسے تین لاکھ روپے ماہانہ دیا جائے جس پر مرزا عبد الرؤف ا ور محمد آصف کے در میان ایک لاکھ روپے رشوت طے ہو گئی اور آج ایک لاکھ روپے رشوت وصول کر تے ہوئے آفیسر محمد آصف کو انٹی کر پشن ٹیم نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور انٹی کر پشن ساہیوال سر کل نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں