ساہیوال، انٹر میڈیٹ کمپیوٹر سائنس کا پرچہ تبدیل

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال بورڈ کا بڑا سکینڈل منظرعام پرآگیا،تعلیمی بورڈ ساہیوال کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فاربوائز ساہیوال میں جاری پرچہ تبدیل کردیاگیا،من پسند بچوں کو نوازنے کیلئے سیکنڈ شفٹ میں بلالیاگیا،درجنوں امیدوار سیکنڈ شفٹ میں خفیہ مقامات پر بیٹھ کر امتحان دیتے رہے،کالج کو میڈیا کیلئے بند کرکے معاملات سنبھالے جاتے رہے،13جولائی کومارننگ شفٹ میں کمپیوٹرسٹڈی کامرس گروپ کا پرچہ تھاجسے تبدیل کردیاگیااورمعاملات طے ہونے کے بعد درجنوں امیدواروں کوسیکنڈشفٹ میں بلاکرکالج عمارت میں خفیہ مقامات پر بیٹھاکر پرچہ حل کروایاگیا،کنٹرولر امتحانات پروفیسر شہزاد رفیق نے رابطہ کرنے پرپیپر کی تبدیلی کوتسلیم کرلیاتاہم موقف دینے سے گریزکیا-عوامی سماجی حلقوں نے صوبائی وزیرہائیرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفرازاورکمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادرقاضی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں