ساہیوال، نوجوان کی برہنہ ویڈیو بنانے پر 3 افراد گرفتار

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کے علاقہ 89 نائن ایل میں کاروباری حریفوں کا نوجوان کو اغوا کر کے بر ہنہ حالت میں تشدد . نوجوان کی برہنہ ویڈیو بنا لی. ویڈیو بنانے کے الزام میں چار کے خلاف مقدمہ درج کر کے تین گرفتار کرلیے گئے ۔واقعات کے مطابق ایک محنت کش کے بڑے بھائی مقصود احمد کو کاروباری رقابت کی بنا پر محمد جا ویدمغل ،ثاقب شاہ ،عظیم مسیح اور محمد عمیرنے گھر سے مارکیٹ جا تے ہوئے اغوا کر لیا اور بند کمرہ میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایااوربرہنہ کر نے کے بعد الٹا کر کےویڈیو فلم بناتے رہے. مقصود احمد کی آہ و پکار پر شہری آگئے تو ملز م بھاگ گئے پولیس غلہ منڈی نے ملزمو ں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور تین ملزموں محمد جا وید مغل،عظیم مسیح اور محمد عمیر کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں