ہڑپہ بائی پاس پر حادثہ، 2 نوجوان جاں بحق

ساہیوال(بیورورپورٹ)ہڑپہ بائی پاس پر تیزرفتارنے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا،دونوں موقع پر جاں بحق۔غربی بائی پاس ہڑپہ اسٹیشن پر خوفناک حادثہ پیش آیا۔ نجی کمپنی کی بس نے موٹرسائیکل سوار دونوں افراد کوکچل دیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔حادثہ کا شکارہوکرجان سے ہاتھ دھوبیٹھنے والے دونوں افرادکاتعلق چک نمبر38ای۔بی عارفوالاسے بتایاجاتاہے۔حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو1122،چوکی ہڑپہ اورموٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی،ریسکیواہلکاروں نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں