ساہیوال، ڈاکوؤں کی کارروائیاں، شہری لٹ گئے

ساہیوال(ایس این این)ساہیوال میں ڈاکومسقط پلٹ شہری اوردو بیو پاریوں سے 75ہزار روپے نقدی،30ریال تین موٹر سائیکل اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔مزاحمت پر ْ علی امام کو گولی مار دی۔مزمل سٹریٹ کوٹ خادم علی شاہ میں تین ڈاکوئوں نے مسقط پلٹ علی امام کو گولی مار کر نقدی 55ہزار روپی30ریال،موبائل اور موٹر سائیکل لوٹ لی۔علی امام کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے جہاں حالت تشویش ناک ہے۔ڈاکو موٹر سائیکل نمبر1069۔ایل ای ایس بھی چھین کر لے گئے۔علی امام موٹر سائیکل نمبر 1069۔ایل ای ایس پر شہر جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔جی ٹی روڈ گرڈ اسٹیشن واپڈا مین گیٹ کے قریب دو ڈاکوؤں نے پستول تان کر محمد وسیم سے موٹر سائیکل نمبر840۔ایس ایل کے اور نقدی5ہزار روپے چھین لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔پل نہر لوئر باری دو آب 110۔سیون آر کے قریب دو ڈاکوؤں نے بیو پاری محمد اشرف سے موٹر سائیکل نمبر7687۔اے بی اے اور نقدی 15ہزار روپے لوٹ لی ۔پولیس فرید ٹاؤن،غلہ منڈی اور صدر نے تین مقدمات آصف منہاس،محمد وسیم اور محمد اشرف کی مد عیت میں 392ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں