ساہیوال 16 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ، 2 ملزم گرفتار

ساہیوال(ایس این این) طارق بن زیاد کالونی میں نوجوان لڑ کی نادیہ بی بی 6ملزمان کی اجتماعی زیادتی مقدمہ درج دو افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔واقعات کے مطابق ایک محنت کش محمد نعیم کی ہمشیرہ نادیہ کچی آبادی سے محنت مزدوری کیلئے طارق بن زیاد کالونی آئی اور جب رانا کاشف کے گھر کے قریب پہنچی تو گن پوائینٹ پر چھ ملزموں رانا کاشف،علی حسن،راناذیشان،قاری،راجہ اور ایک نا معلوم نوجوان اغو اکر کے لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا.لڑکی کی چیخ و پکار پر پڑوسیوں نے آزاد کرایا تو ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس فتح شیر نے نادیہ کے بھائی کی رپورٹ پر مقدمہ376 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور دو ملزموں رانا کاشف ،علی حسن کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں