ساہیوال، بھتیجوں کی لڑائی، بیوہ چچی گولی کا نشانہ بن گئی

ساہیوال(ایس این این) چک97۔سکس آر میں لین دین کے تنازعہ پر بیوہ چچی کو گولی مار دی.پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو افرا د کو گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق ا97 سکس آر کے اختر رسول کا اپنے بھائیوں ساجد رسول اور نعیم اقبال سے لین دین کا جھگڑا تھا.جس پر اختر رسول نے عدالت میں رٹ پٹیشن مقدمہ کے اندراج کیلئے دائر کر دی جس پرملز م مشتعل ہو گئے اور گزشتہ روز ساجد رسول اور نعیم اقبال نے اختر رسول کو للکارا اورفائرنگ کر دی. ملزمان کی بیوہ چچی نجمہ پر وین چھڑانے کیلئے آئی تو وہ گولی کا نشانہ بن گئی۔جسے بے ہو شی کی حالت میں ہسپتال دا خل کرا دیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے۔پولیس فرید ٹاؤن نے اختر رسول کی مد عیت میں مقدمہ درج کر کے اس کے سگے بھائی ساجد رسول اور کزن نعیم اقبال کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں