ساہیوال، میڈیکل سٹور پر ڈاکہ

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک68۔فائیو ایل بگڑی پل مارکیٹ میں تین ڈاکوؤں نے ایک میڈیکل سٹور لوٹ لیا ۔دوکاندار زاہد اپنے میڈیکل سٹور پر بیٹھا تھا کہ آتشی اسلحہ سے موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو آگئے اور پستول تان کر نقدی 10ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس یوسف والہ نے مقدمہ 392ت پ درج کر لیا۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں