ساہیوال، سمال انڈسٹری میں کم سن ملازمہ سے جنسی زیادتی

ساہیوال(ایس این این) سمال انڈسٹری اسٹیٹ ساہیوال فیکٹری کے ڈائریکٹر کی گھریلو ملازمہ 16سالہ(ن) سے مبینہ زیادتی.پولیس رپورٹ کے مطابق ایک محنت کش گھریلو ملازمہ (ن) کی ماں بیمار تھی اور وہ گھروں میں محنت مزدوری کر کے گزراوقات کر رہی تھی.سمال انڈسٹری میں واقع ایک فیکٹری کے ڈائریکٹر رانا عطاء اللہ نے دو ملازموں کے ذریعے (ن) کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلوایا اور زبر دستی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا.اس دوران فیکٹری ملازم پستول تان کر کھڑے رہے۔پولیس تھانہ سٹی نے زیادتی کا شکار (ن) کی مد عیت میں فیکٹری دائریکٹر سمیت تین ملزموں کے خلاف مقدمہ376 ت پ درج کر کے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا تاہم فیکٹری ڈائریکٹر ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں