ساہیوال، اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھیننے والا گروہ گرفتار

ساہیوال(ایس این این) طارق بن زیاد کالونی کے ایک محنت کش ندیم سے موٹر سائیکل اسلحہ کے زور پر چھین لی گئی پولیس نے مقدمہ382 ت پ ندیم کی مد عیت میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔پولیس نے چار ملزموں محمد فیصل،رحمان اکبر ، حفیظ اللہ اور غفور بلوچ کو گرفتار کر لیا۔ملزم شہریوں کو موٹر سائیکل اقساط پر دے دیتے جب13سے 15اقساط اور ایڈوانس رقوم وصول کر لیتے اورقسط شارٹ ہونے کا بہانہ بنا کر موٹر سائیکل چھین لیتے تھے اور یہ کافی عرصہ سے دھندا کر رہے تھے۔پولیس نے چاروں ملزموں کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل بھی بر آمد کر لی مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں