ساہیوال، تارگٹ کلنگ کا واقعہ، 2 سگے بھائی جاں بحق

ساہیوال(ایس این این) خواجہ غریب نواز کالونی میں فائرنگ. ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں دو سگے بھائی عدالتی اہل کار اور دوکاندار ہلاک تیسرا بھائی ا ور بچی 14سا لہ طالبہ گولیاں لگنے سے شدید زخمی۔دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال شفٹ کر دیا گیاچھ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ عدالت کا اہلمد محمد نواز اسکے دو بھائی شہباز اور عبد الجبار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنے گھر میں سو رہے تھے کہ صبح دو بجے آتشی اسلحہ سے مسلح چھ افراد گھر میں گھس آئے اور محمد نواز کو جگا کر پوچھا کہ تم محمد نواز ہو جس کے بعد پمپ ایکشن سے ملزم نے برسٹ مار کر محمد نوز کو ہلاک کر دیا جسکے بعد دوسرے دو بھائی شہبازا ور عبد الجبار ا پنے بھائی کی طرف لپکے تو ملزموں نے فائرنگ کر کے دونوں کو شدید زخمی کر دیا اورگولیوں کی زد میں آکر مقتول نواز کی14سالہ بچی نمرہ طالبہ بھی شدید زخمی ہوگئی۔شہباز،عبد الجبار اور نمرہ کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں شہباز نے بھی دم توڑ دیا ۔عبد الجبار اور بچی کی حالت نازک ہے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا ۔پولیس فتح شیر نے مقتولین کے بھائی محمد ریاض کی مد عیت میں چھ ملزموںکے خلاف مقدمہ 148,324,302 اور149ت پ درج کر لیا ہے۔تاہم ابھی تک ملزموں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔ڈی پی او نے دو خصوصی ٹیمیں ٹارگٹ کلنگ کا سراغ لگانے کے لئے تشکیل دے دی ہیں جو ملزموں کا سراغ لگا کر گرفتاریاں کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں