ساہیوال، ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق

ساہیوال(ایس این این) جی ٹی روڈ پر چک137۔نائن کے ریلوے پھاٹک کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان مو قع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جسے بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہے جہاں ابھی تک دونوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔دوسرے حادثے میں عارف والا چوک میں موٹرسائیکل مخالف سمت میں آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں فرید ٹاؤن کا تاجر امتیاز احمد تاجی جاں بحق ہو گیا.جبکہ اس کاساتھی زخمی ہوگیا۔دیگر چار حادثات میں چک84۔ای بی کا60سالہ رشید احمد ،کوٹ خادم علی شاہ کا25سالہ نعمان ،عارف والہ کا17سالہ راشد،عارفوالہ کا25سالہ قاسم،ساہیوال کا35سالہ شہزاد ،بیرونی اڈہ لاریاں کا 34سالہ بلال اور امیر شدید زخمی ہو گئے ۔تمام زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا جہاں محمد امیر سبزی فروش دم توڑ گیا جبکہ تین کی حالت نازک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں