ساہیوال(ایس این این)لو میرج کی مخالفت کرنے والا اپنی بہن، بہنوئی اور دوست کے ہاتھوں قتل. پولیس بہادر شاہ نے محنت کش مظہر عباس کے قتل کا مقدمہ اسکی بہن،بہنوئی اور دوست کے خلاف درج کر لیا گیا. تینوں افراد گرفتار کرلیے۔تفصیلات کے مطابق مظہر عباس کی بہن نسرین اور محمد طفیل نے لو میرج کی تھی جس پر مظہر عباس نے مخالفت کی تھی. کل وہ اپنے گھر کے صحن میں سویا ہوا تھا کہ اس کی بہن نسرین محمد طفیل اور تصور کے ہمراہ آئی اور پستولوں سے فائرنگ کر کے مظہر عباس کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔پولیس بہادر شاہ نے مقتول کی بیوہ پٹھانی کی مد عیت میں مقدمہ34,302 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اورملزموں کو حراست میں لے لیا ۔
