ساہیوال، پورا ہفتہ سکول کھولنے کا اعلان، نئے اوقات کار جاری

لاہور(ایس این این) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال نے گرما کی شدت کے پیش نظر اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری کر دئیے۔نئے اوقات کار کا اطلاق پیر سے ہو گا۔تفصیلات کے مطابق سی ای او ساہیوال نے اسکولز کے نئے اوقار کار جاری کر دئیے ہیں۔جس کے تحت اب تعلیمی ادارے پورا ہفتہ کام کریں گے اور 50 فیصد طالب علم گروپس کی صورت میں ہفتے میں تین دن سکول آئیں گے۔اوقات کار کے مطابق نرسری سے مڈل تک کی طالبات کی کلاسز کے اوقات کار 7.30 سے 10 بجے تک ہوں گے جب کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے اوقات کار 7.30 سے 12 بجےتک ہوں گے۔تاہم کلاسز کے دوران کوئی بریک نہیں ہو گی۔نئے اوقات کا اطلاق 9 جون سے ہو گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں