ساہیوال(ایس این این) نواحی چک44۔فائیو ایل میں ایک شادی شدہ خاتون سلیم بی بی کی زبر دستی آبرو ریزی ،دوملزم گرفتارکر لئے گئے۔واقعات کے مطابق رکشہ ڈرائیور محمد وارث کی نوجوان بیوی سلیم بی بی کھیتوں سے مویشیوں کا چارہ لیکر گھر آرہی تھی کہ کھیتوں سے محمد اکبر اور وسیم نے دیگر دو نا معلوم ملزموں کے ہمراہ قابو کر لیا اور پستول تان کر ویران ڈھاری میں لے گئے جہاں ملزم وسیم نے جبر ا ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگئے۔پولیس یوسف والہ نے سلیم بی بی کی مد عیت میں چار ملزموں کے خلاف مقدمہ 376 ت پ درج کر کے دو ملزموں اکبر اور وسیم کو گرفتار کر لیا۔
