ساہیوال، نقب زنی کی وارداتیں 30 لاکھ سے زائد رقم چوری

ساہیوال(ایس این این) نقب زن چار دو کانداروں اور فیکٹری مالک کے گھر سے 35لاکھ 14ہزار روپے کی نقدی ،زیورات اور دو موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔جھال روڈ پر اڈہ ٹرک میں ایک پر زہ جات ڈیلر محمد نواز کی دوکان کو نقب لگا کر ایک لاکھ95ہزار روپے کی نقدی چوری کر لی گئی ۔کوٹ خادم علی شاہ میں محمد رمضان کی دوکان سے 84ہزار روپے کی نقدی ڈیک وغیرہ نقب زن لوٹ کر فرار ہو گئے۔غوری چوک میں گیس سلنڈر کے دوکاندار آصف افتخارکی دوکان سے تین نقب زن تین لاکھ پچاس ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر لے گئے۔غوری چوک میں ہی موبائل ڈیلر ذوالنون کی دوکان سے نقب زن دو لاکھ60 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے ۔مقامی ماربل فیکٹری کے مالک جامعہ اسلامیہ دینی مدرسہ کے ناظم صوفی عبد المالک کے گھر سے نقب زن 19لاکھ روپے کی نقدی سات لاکھ 15ہزار روپے کے زیورات ،لائنسی پسٹل 9ایم ایم گن لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس غلہ منڈی،فتح شیر اور فرید ٹائون نے محمد نواز،محمد رمضان ،آصف افتخار اورذوالنون کی مد عیت میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں