ساہیوال، پولیس کی وردی پہن کر ویڈیو وائرل کرنے والا گرفتار

ساہیوال(ایس این این) جی ٹی روڈ شر قی بائی پاس چک134۔نائن ایل موڑ پر پولیس کی وردی میں ملبوس جعلی پولیس آفیسر شہر یار گرفتارکرلیاگیا ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حر کت میں آئی۔تفصیلات کے مطابق چک114۔نائن ایل کا شہر یار شر قی بائی پاس پر جعلی پولیس آفیسر بن کر لوٹ مار کر رہا تھا تو جائے وقو عہ سے چند قدم کے فاصلہ پر پولیس چوکی بائی پاس کو خبر نہ ہوئی لیکن ایک راہگیر نے جعلی پولیس آفیسر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تو پولیس حر کت میں آئی اور ملزم شہر یار کو گرفتار کر لیا اور پولیس غلہ منڈی نے ذیشان اکرم سب انسپکٹر کی مد عیت میں مقدمہ 171,170ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں